نان کو الیفائیڈ ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کرنا قابل تعریف ہے

بھمبر: نان کو الیفائیڈ ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کرنا قابل تعریف ہے حکومت آزادکشمیر کو چاہیے کہ وہ تمام پرائیویٹ کلینکس پر موجود ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کریں اور ادویات کے معیار کو چیک کرنے کیلئے ڈرگ انسپکٹر کو فوری احکامات جاری کرے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے راہنما چوہدری عارف کاکا نے کیا انہوںنے کہا کہ ڈی ایچ او ڈاکٹر آفتاب اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام کی بہبود نے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر آفتاب احمد نے نان کو الیفائیڈ ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کرنے اور جسکا لائسنس ہوگا وہی میڈیکل سٹور چلائے گا اور ڈاکٹری نسخے کے بغیر ادویات فروخت کرنے پر جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ہم انکو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔