نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد دیہات زیر آب

Flood

Flood

لاہو (جیوڈیسک) لاہو ملک کے بالائی علاقو ں میں موسلا دھار بارشوں سے دریاں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، نالہ ڈیک میں اونچے درجے کے سیلاب سے متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔ پسرور میں نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس سے متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے چناب میں مرالہ ،خانکی اور قادر آباد میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کے مطابق اگلے دو سے تین دنوں میں موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ بڑھ جائیگا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1516 فٹ جبکہ تربیلا میں 1202 فٹ ہے۔