ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں شہریوں نے موٹر سائیکل چور کو پکڑ کر خوب دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ فاروق پورہ میں چور غلام یاسین نے موٹر سائیکل چرانے کی کوشش کی جس پر شہریوں نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر لاتوں اور مکوں سے خوب پٹائی کی جس سے چور کے ناک اور منہ سے خون نکل آیا اور بعدازاں شہریوں نے تھانہ قطب پور کی پولیس کو اطلاع دی۔
لیکن واقع کی اطلاع کے باوجود پولیس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچی جس پر شہریوں نے علاقے کے بچوں کے ذریعے بھی چور کی دھنائی کرائی تاہم پولیس کے پہنچنے پر چور کی جان بخشی مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر کی گئی اس موقع پر شہریوں نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے پر پولیس کیخلاف احتجاج بھی کیا۔