ایم کیو ایم حق پر ہے، لندن میں کوئی پریشانی نہیں، خالد مقبول

MQM

MQM

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے۔ لندن میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں۔ کراچی میں زرائع سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ متحدہ بلدیاتی انتخابات کے حق میں اور اس کے لئے تیار ہے تاہم انیس سواناسی کے بلدیاتی نظام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں۔

انہوں نے لندن کے حوالے سے کہا کہ وہاں کسی پریشانی کا سامنا نہیں ایم کیو ایم حق پر ہے۔ عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا تو خندا پیشانی سیکریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی صدر زرداری اور رحمان ملک کی ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں تاہم کسی سے ملاقاتوں پر پابندی بھی نہیں ہے شیڈول ہوگا تو ملاقات ہوجائے گی۔ انہوں نے کراچی کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امن ومان کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔