اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ایف آئی اے نے ای او بی آئی کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد کے بھائی قریبی عزیز اور چیئرمین ای او بی ائی ظفر گوندل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا،ملزمان پر کلر کہار میں کم قیمت اراضی مہنگے داموں فروخت کرنے کا الزام ہے۔
ایف ائی اے کے سپیشل انوسٹیگیشن یونٹ نے ای او بی ائی کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے داماد کے بھائی مقصود الحق قریبی عزیز راجہ اظہر کے علاوہ چیئرمین ظفر گوندل سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے ای او بی آئی کے افسران سے ملکر کلر کہار میں52 لاکھ روپے کی اراضی 3 کروڑ 20 لاکھ روپے میں فروخت کر دی۔