اسلام آباد, انسداد دہشتگردی عدالت کیلئے ریگولر جج کی منظوری

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزارت قانون نے اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کیلیے ریگولر جج کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق عتیق الرحمن کا نام بطور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج تجویز کیا گیا اور حتمی منظوری کے لیے سمری وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ باقاعدہ جج کی تقرری کیلیے سفارش ایف آئی اے پراسیکیوشن کی درخواست پر کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے پراسیکیوٹر ایف آئی اے انسداد دہشتگردی عدالت میں ریگولر جج نہ ہونے سے ممبئی حملہ کیس التوا کا شکار ہے۔بھارت کی جانب سے گواہوں پر جرح کی اجازت کے باوجود جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا جا سکا۔چوہدری اظہر کا کہنا ہے کہ آج عدالت نے بغیر سنے ایک ماہ نو روز کی طویل تاریخ دے دی۔

وکیل صفائی ریاض چیمہ کہتے ہیں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پندرہ روز سے لمبی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ آج ملزمان کی بریت کیلئے درخواست دائر کرنی تھی، تاہم عدالت نے ایک ماہ نو دن بعد کی تاریخ دیدی ہے۔