رمضان کا پہلا عشرہ، لوڈشیڈنگ کا جن اب تک آزاد

Load shedding

Load shedding

لوڈشیڈنگ کا جن رمضان کے دسویں روز بھی آزاد پھرتا رہا۔ پنجاب کے کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کر دیا گیا۔ کراچی میں سحری کے دوران آج بھی کئی علاقے بجلی سے محروم رہے۔

رمضان کا پہلا عشرہ پورا ہونے کو ہے۔ اور بجلی کی آنکھ مچولی ہے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ساتھ طلب بھی بڑھ رہی ہے۔ اس وقت طلب پندرہ ہزار نو سو میگاواٹ جبکہ پیداوار تیرہ ہزار ایک سو میگاواٹ ہے۔ یعنی ملک میں اٹھائیس سو میگاواٹ بجلی کی کمی ہے۔

رواں رمضان المبارک میں ملک میں بجلی کی پیداوار پندرہ ہزار تین سو چالیس میگاواٹ سے تجاوز کر گئی تھی۔ کراچی سے خیبر تک بجلی شہریوں کیجذبات کے ساتھ کھیل رہی۔ سحری ہو یا افطار بجلی کی ٹال مٹول کا وہی حال ہے۔ بجلی کی بندش سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کر کے نو گھنٹے کردیا ہے۔ پنجاب کے دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے لوڈشیدنگ جاری ہے۔ بلوچستان کے سولہ اضلاع تین دن سے تاریکی میں ہیں ڈوبے ہوئے۔ پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا سمیت کراچی میں سحری اور افطاری کے اوقات میں غیر اعلانیہ بندش جاری ہے۔