رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ: مہنگائی میں 8.3 فیصد کا اضافہ

Inflation

Inflation

ملک بھر میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مہنگائی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ تین فی صد کا اضافہ ہوا جب کہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں صفر اعشاریہ ایک آٹھ فیصد کی کمی ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو شماریات کے مطابق کم ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے اٹھارہ جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ صفر اعشاریہ ایک آٹھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس ہفتے کے دوران کیلے، آٹا، گندم، نمک دہی اور لہسن سمیت سترہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر، دال، چنا، انڈے، پیاز اور سرخ مرچ سمیت چودہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، دودھ پاڈر، کھلا گھی، پٹرول، ڈیزل، چائے، صابن سمیت بائیس اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔