بالی ووڈ: اداکار نصیر الدین شاہ آج اپنی 63ویں سالگرہ منارہے ہیں

Naseeruddin Shah

Naseeruddin Shah

لہجے میں کبھی مٹھاس اور کبھی گھن گھرج، ترچھی ٹوپی والے سے لے کر دل تو بچہ ہے جی تک شہرت پانے والے اداکار نصیر الدین شاہ آج اپنی تریسٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ گمبھیر آواز اور بے ساختہ اداکاری، یہ ہیں بالی ووڈ کے نصیر الدین شاہ ہیں۔ جو ہر بار کچھ ایسے موضوعات پر بنی فلموں میں کام کرتے ہیں جونصیر کو سب سے الگ کر دیتی ہیں۔

نصیرالدین شاہ بھارتی سنیما میں انیس سواسی میں فلم ہم پانچ سے متعارف ہوئے۔ انہیں اگلی کامیابی فلم کارما سے ملی جس میں انہیں دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ جس کے بعد کامیابی کا سلسلہ چلتا رہا۔ نصیرالدین شاہ کی مشہور فلموں میں بھومیکا، سفارش، امرائوجان ادا، موسم، کرماں، جلوہ، سرفروش، عشقیہ اور کرش شامل ہیں۔

ٹی وی سیریل میں مرزاغالب کا کردار بڑی خوبصورتی سے نبھایا۔ آپ کو پدم بھوشن کا اعزاز مل چکا۔ جادوگر، شاعر، شرابی یا ہو عاشق کا کردار ہر روپ میں نصیر الدین شاہ نے خود کو منوایا۔ نصیر الدین شاہ کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ ایک بار کیا جانے والی کردار ان کی فلمی زندگی میں کبھی دہرایا نہیں جاتا۔