بالی ووڈ فلم چنائی ایکسپریس لیٹ ہو گئی۔ شاہ رخ خان اوردپیکا پڈوکون کی فلم چنائی ایکسپریس اب ایک ماہ تاخیر سے ریلیز ہوگی۔ دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی آرہی تھی نئی فلم چنائی ایکسپریس انیس جولائی کو۔۔حالات ایسے ہیں کہ جونہی ٹرین کا نام فلم میں رکھا گیا فلم بھی ٹرین کی طرح ہی لیٹ ہوگئی۔ کنگ خان اوردپیکا کی فلم آٹھ اگست کوریلیز ہونی تھی مگر رمضان المبارک کی وجہ سے فلم پروڈیوسر نے کیا فیصلہ کہ اسے عید پر ریلیز کرنا بہتر ہوگا۔
چنائی ایکسپریس کی عید پر آمد تو ہوگی لیکن ساتھ ہی اس کی ریس اکشے کمار کی ایکشن فلم ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی اگین سیہوگی۔۔ایکشن اور رومانس کے ساتھ دپیکا کی جاندار اداکاری نے فلم میں چار چاند لگا دیئے۔۔ دیکھنا یہ ہے کہ باکس آفس پر عید کے دنوں میں چنائی ایکسپریس کی آمد کتنی تیزی سے ہٹ ہوتی ہے۔