پی سی بی کا عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

PCB

PCB

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پی سی بی کے وکلا آئندہ ہفتے انٹرا کورٹ اپیل دائر کریں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں نجم سیٹھی کے عہدے کو عبوری چیئرمین سے قائم مقام چیئرمین کرتے ہوئے ان کے اختیارات کو محدود اور 4 جولائی کے بعد کے اقدامات کو کالعدم قرار دیا گیا۔

ساتھ ساتھ 18 اکتوبر سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کرانے کی ہدایت کی گئی۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ بورڈ کو باضابطہ طور پر تفصیلی فیصلہ نہیں ملا، لیکن ذرائع رپورٹس سے جو باتیں سامنے آئی ہیں اس کے تحت اپیل کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔