چودھری محمد سرور کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان

Chaudhry Mohammad Sarwar

Chaudhry Mohammad Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کے سابق رکن چودھری محمد سرور پاکستان پہنچ گئے ہیں انہیں گورنر پنجاب بنائے جانے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو بھی ذمہ داری ملے گی نیک نیتی سے انجام دیں گے۔ چودھری محمد سرور برطانوی شہریت چھوڑنے کے بعد لاہور پہنچنے تو ایئرپورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں گورنر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔

لیکن انہیں جو بھی ذمہ داری ملی وہ نیک نیتی سے انجام دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں پہلے بھی کام کر چکے ہیں۔ ایک سوال پر چودھری محمد سرور نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کسی کے زیر اثر نہیں برطانیہ میں پولیس پر کسی کا بھی سیاسی اثر ورسوخ نہیں چلتا۔

چودھری محمد سرور کے گورنر پنجاب بنائے جانے کی خبر دنیا نیوز نے اپنے پروگرام دنیا ایٹ 8 ود مالک میں 17 جولائی کو بریک کر دی تھی۔ چودھری محمد سرور کا شمار میاں نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔