نندی پور پاور پراجیکٹ، نامکمل رپورٹ پیش کرنے پر وزیراعظم برہم

Prime Minister

Prime Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق نامکمل رپورٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف برہم ہو گئے۔ سیکرٹری پلاننگ کو پچیس جولائی تک دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دوسری طرف پراجیکٹ کی مشینری کراچی سے نندی پور پہنچا دی گئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں وسائل موجود ہونے کے باوجود تاخیر کی گئی جو انتہائی مایوس کن ہے۔ نواز شریف نے سیکریٹری پلاننگ کی جانب سے نامکمل رپورٹ پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور پچیس جولائی تک ہر صورت مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

رپورٹ میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کی وجوہات اور ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے گا۔ دوسری طرف پاورپلانٹ کی مشینری کراچی سے نندی پور پہنچا دی گئی ہے جہاں چینی کمپنی نے پراجیکٹ پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔