بائیوگرافیکل ایکشن فلم رش کا ٹریلر جاری

Rush

Rush

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹی 1976 کے فارمولا ون سیزن اور فارمولا ون چمپئن نکی لوڈا کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ایکشن فلم”رش” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ رون ہاورڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کرس ہیم سورتھ، ڈینئل بروہل، اولیویا ولڈے، نتالی ڈورمراور شان ایڈورڈز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی کہانی 1976 میں جرمنی میں ہونے والے گراں پری مقابلوں کے گرد گھومتی ہے جس میں نکی لوڈا(ڈینئل بروہل)ریس کے دوران اپنے حریف جیمزہنٹ(کرس ہیم سورتھ) کی ٹکرکی وجہ سے خطرناکس کریش کا شکار ہوتے ہیں اور انکی جان جاتے جاتے بچتی ہے۔ حادثے کے ٹھیک 42 دن بعد نکی لوڈا 1976 میں جاپان میں ہونے والی ورلڈ چمپئن شپ میں اپنے حریف جیمز ہنٹ کو مقابلے کے لیے چیلنج کرتے ہیں۔

اسکی بعد کہانی نیا موڑ لیتی ہے۔رون ہاورڈ سمیت برائن گریزراور اینڈریو ایٹونکی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے پیٹر مورگن نے تحریر کیا ہے جویونیورسل پکچرز کے تحت27 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔