وینا ملک نے اپنے دوست اشمیت کو پہچاننے سے انکار کر دیا

Veena Malik - Ashmeet

Veena Malik – Ashmeet

لاہور (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف وینا ملک نے خود کو تو سپر ماڈل قرار دے دیا لیکن اپنے سابق دوست اشمیت پٹیل کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ افیئرز کی ملکہ اور تنازعات کا شکار رہنے والی وینا ملک اِن دنوں فلم سپر ماڈل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں وینا کے مقابل ان کے سابق دوست اشمیت پٹیل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وینا اور اشمیت جو کبھی ہم نوالہ و ہم پیالہ تھے اب جانے کیوں ایک دوسرے سے دوردور ہیں، شوٹنگ کے دوران اشمیت سیٹ پر نہ پہنچے، تو چھنو اشمیت سے بالکل انجان بن گئیں اور حیرت سے پوچھا کون اشمیت ؟ وہ کسی اشمیت کو نہیں جانتیں، فلم کا ٹائٹل سپر ماڈل ہے اورمیں موجود ہوں۔ معاون اداکاروں کے سیٹ پر ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔