کوئٹہ (جیوڈیسک) کے علاقہ کلی جیو میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ اپریشن کے دوران 28 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ سریاب کے علاقہ کلی جیو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کوئٹہ پولیس، ایف سی اور اے ٹی ایف نے 2 گھنٹے تک سرچ اپریشن کیا۔
اس دوران 28 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے اسلحہ بھی برآمد کیا۔ کارروائی کے دوران کلی جیو کو جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا۔ آپریشن میں لیڈیز پولیس کے ذریعے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔ کارروائی میں 5 سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔