لاہور (جیوڈیسک) ماضی کی معروف فنکارہ روحی بانو کے معاشی حالات تو خراب ہیں ہی، ساتھ ہی تنہائیاں، زندگی کی کچھ سنہری یادیں اور تلخ حقیقتیں آج بھی انہیں ستاتی ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی اور ادکارہ کنول لاہور میں روحی بانو کے گھر پہنچیں۔ حال احوال پوچھا تو ان کے لبوں پر بے نظیر بھٹو شہید کے لئے فیض احمد فیض کی غزل تھی۔
روحی بانو نے کنول کو بتایا کہ پچھلے کچھ ماہ سے ان کے گھر چوریاں ہو رہی ہیں، کئی شکایات کیں لیکن حکومت نے ان کے لئے کچھ نہیں کیا۔ روحی بانو کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے ہوتے ہوئے ان کے حالات ایسے نہیں تھے۔ اداکارہ کنول نے روحی بانو کی مالی مشکلات کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔