حکومت نے نیشنل سیکورٹی کونسل قائم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، وزیر اعظم کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ نیشنل سیکورٹی کونسل دوبارہ قائم کرنے کیلئے غور شروع کر دیا گیا۔ وزیر اعظم کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کونسل واحد فورم ہے جہاں سول اور ملٹری قیادت بات چیت کرسکتی ہے۔ اسٹریٹجک معاملات پرسویلین نگرانی کے لئے کونسل کا قیام ضروری ہے۔
حکومت کی کوشش ہے کہ فوجی قیادت سے مشاورت اور اتفاق رائے سے کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف فوج کے ساتھ اعتماد سازی پر بھی بات چیت کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اتفاق رائے کے بعد کونسل کی تشکیل کیلئے آئینی ترمیم لائی جاسکتی ہے۔ اس سے پہلے پرویز مشرف کے دور میں نیشنل سیکورٹی کونسل کا قیام عمل میں آیا تھا جسے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے ختم کر دیا گیا۔