خیبر پختونخوا (جیوڈیسک) حکومت نے پن بجلی کے منصوبے لگانے کا اعلان کر دیا، لوڈ شیڈنگ فری صنعتی زون بھی بنائے جائیں گے۔ پالیسی کے مطابق صوبے کے محتلف اضلاع میں 12 ہائیڈرل پراجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں دریا ئے سوات، دریائے چترال، اور دریائے پنجکوڑہ پر پن بجلی گھروں کے قریب انڈسٹریل زون بھی قائم کئے جائینگے۔ ان نئے پروجیکٹس سے پیدا ہونے والی بجلی واپڈ کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بلکہ ان سے پیدا شدہ بجلی متصل انڈسٹریل زون کو ہی فراہم کی جائے گی۔ سرمایہ داروں کو کم قیمت پر بجلی فراہم کی جائیگی۔ جنوبی اضلاع میں گیس ذخائر کے قریب بھی انڈسٹریل زون قائم کئے جائینگے۔