امریکی عدالت کی حکومت کو شہریوں کی جاسوسی جاری رکھنے کی منظوری

U.S. court

U.S. court

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے اوباما انتظامیہ کو شہریوں کی جاسوسی کا منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ شہریوں کی جاسوسی اور ٹیلی فون کالز کی نگرانی کا منصوبہ جمعہ کے روز ختم ہو رہا تھا اور امید کی جا رہی تھی،دنیا بھر سے تنقیدی ردعمل سامنے آنے پر اوباما انتظامیہ اس منصوبے کو ترک کر دے گی۔

لیکن اوباما انتظامیہ نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دہشتگردی کی ممکنہ کارروائیوں کو روکنے کیلئے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کالز کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے جس پرعدالت نے منصوبے میں توسیع کی منظوری دے دی۔شہریوں کی جاسوسی کے سکینڈل کا انکشاف سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے کیا تھا جو اس وقت ماسکو ائیرپورٹ پر محصور ہیں۔