فرانسیسی رائیڈر نے ایکس فائٹر چیمپئن شپ جیت لی

French Reidar

French Reidar

فرانس (جیوڈیسک) کے (Tom Pages)نے ایکس فائٹرز موٹو سائیکل چیمپئن شپ دو ہزار تیرہ کا ٹائٹل جیت لیا۔ میڈرڈ موٹر بائیکرز نے شاندار سٹنٹس دکھائے رائیڈرز نے مٹی کی اونچی نیچی ڈھلانوں پر بائیک کے عجیب و غریب سٹنٹ دکھا کر شائقین کو حیران کر دیا۔ کچھ موٹر سائیکلسٹ تو ہاتھ چھوڑ کر بائیک کو ہوا میں لہرا کر منفرد انداز کے کرتب دکھاتے رہے۔

فرانس کے ٹوم پیجز نے تین سو ساٹھ ڈگری میں بائیک کو ہوا میں لہرایا اور سب سے بہترین پرفارمنس پر ایکس فائٹر موٹو سائیکل چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جاپان کے (Taka Higashino) کی دوسری اور چلی کے (Javier Villegas) کی تیسری پوزیشن رہی۔