اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے زمین کی خریداری میں 32 ارب روپے کا فراڈ کرنے پر ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی اے کے انسداد بدعنوانی سرکل نے مقدمہ درج کیا، ظفر گوندل کے علاوہ دیگر ملزمان میں اقبال داود، امتیاز محفوظ، واحد خورشید، نجم الثاقب، آصف آزاد، اسد اللہ، نعیم شیخ، مسعود الحق اور راجہ اظہر حسین شامل ہیں، ظفر گوندل اور دیگر ملزمان نے کلر کہار میں زمین کی خریداری میں 32 ارب کا فراڈ کیا۔