لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ نے فلم “دی لون رینجر”کی جرمنی کے شہر برلن میں ہوئے پریمئر میں شرکت کی۔ امریکی فلم بینوں کی جانب سے اسے زیادہ پذیرائی نہیں ملی اور اسکے اثرات جرمنی میں بھی نظر آئے۔
جب پریمئر کے موقع پر لوگوں کی تعداد کم رہی تو ریڈ کارپٹ پر ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے جانی ڈیپ نے کہا کہ انہیں فلم پر تنقید اور امریکا میں کم پذیرائی پر تشویش نہیں، انہوں نے کہا فلم کی ناکامی سے انکے حوصلے کم نہیں ہوں گے۔