امریکی (جیوڈیسک) جذبہ، جنون ہمت جوان ہو تو عمر آڑے نہیں آتی، ایک سو دو سالہ امریکی آج بھی ٹرمپٹ بجاتا ہے۔ امریکا کے شہر نیو اولینز کے لائنل فربس نے پندرہ برس کی عمر میں ایک جاز گروپ میں شمولیت اختیار کی، وہ ٹرمپٹ کے ماہر ہیں۔
اور ایک سو دو سال کی عمر میں بھی ٹرمپٹ بجاتے ہیں، انکے مداحوں کی تعداد میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے کیونکہ انکے ہم عمر تو اب اس دنیا میں نہیں،انکی ایک سو دوویں سالگرہ کی تقریب ایک مقامی جاز کلب میں منعقد کی گئی۔