ماتھیلو(جیوڈیسک) میر پور ماتھیلو میں میونسپل ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران ٹی ایم اے کا ایک ملازم گل شیر بے ہوش ہو گیا جسے ریڑھی پر ڈال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔
ملازم کے بے ہوش ہونے کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور میونسپل کمیٹی کی کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کی ہوا نکال دی۔ اس موقع پر ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں خود کو آگ لگانے کا اعلان کیا۔