سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو 180 رنز سے شکست دے دی

Sri Lanka in South Africa

Sri Lanka in South Africa

سری لنکا (جیوڈیسک) نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں ایک سو اسی رنز سے شکست دے دی۔ کمارسنگاکارا نے ایک سو انہتر رنز کی شاندار اننگز کھیلی کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں کمار سنگاکارا کی شاندار سنچری کی بدولت تین سو بیس رنز بنائیے۔ سنگاکارا نے کیرئیر بیسٹ ایک سو انہتر بنائے۔

تھرنگا نے تینتالیس اورجے وردھنے نے بیالیس رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات سے دوچار نظر آئی کوئی بھی بلے باز نمایاں کھیل پیش نہ کر سکا۔ الویرو پیٹرسن اور روبن پیٹرسن انتیس انتیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔۔۔ تھسارا پریرا اور رنگانہ ہیراتھ نے تین تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ سیریز کا دوسرا میچ تیئس جولائی کو کھیلا جائیگا۔