لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے راہنماوں کی سزاوں کو وہاں کا اندرونی معاملہ قرار دینا قابل مذمت ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سید منورحسن نے کہا کہ بنگلا دیش میں جماعت کے رہنماوں کو متحدہ پا کستان کی حمایت کے جرم میں سزائیں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا جن لوگوں نے پاکستان کو ٹوٹنے سے بچانے سب کچھ قربان کر دیا، وزارت خارجہ ان ہی سے لاتعلقی کا اعلان کر رہی ہے، اس اقدام سے پاکستان سے محبت کی سزا پانے والوں کو ناقابل بیان دکھ اور کرب سے گزرنا پڑا ہے۔