پاکستان نے آئرلینڈ کو 89 رنز سے ہرا دیا، سیریز 0-2 سے جیت لی

Pakistan in Ireland

Pakistan in Ireland

پاکستان (جیوڈیسک) ویمنز نے آئرلینڈ ویمنز کو سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں نواسی رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔ ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسر ے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر دو سو اڑتالیس رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ جویرہ خان اکیاسی، نین عابدی پچاس اور بسمعہ معروف اڑتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہی۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم پاکستانی کی تباہ کن بولنگ کے باعث صرف ایک سو انسٹھ رنز بنا سکی۔ سعدیہ یوسف نے پانچ کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ دو میچوں کی سیریز میں پاکستان نے میزبان آئرلینڈ کو وائٹ واش شکست دی۔