میلسی : زہریلا کھانا کھانے سے 22 افراد ہلاک، باورچی کا اعتراف جرم

Malise

Malise

میلسی (جیوڈیسک) میں تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی جہانزیب خان کچھی کے ڈیرے پر زہر آلود کھانے سے بائیس افراد جاں بحق ہوگئے، باورچی رفیق نے اعترافِ جرم کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق میلسی میں تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی جہانزیب خان کچھی کے ڈیرے پر زہر خورانی سے بائیس افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ ایک ماہ پہلے زہریلا کھانا کھانے سے پچاس سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

زہر خورانی کرنے والوں میں جہانزیب کی والدہ اور بہن بھی شامل تھیں جنہیں طبی امداد دے کر بچا لیاگیا۔ باورچی رفیق نے یہ کام جہانزیب کچھی کے سیاسی مخالف ارسل کچھی کے کہنے پر کیا۔ پولیس نے ارسل کچھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ترجمان صادق علی ڈوگر کے مطابق ارسل کچھی پندرہ جولائی کو دبئی فرار ہو گیا۔

جہانزیب اور ارسل سیاسی مخالفین ہونے کے ساتھ رشتیدار بھی ہیں۔ جہانزیب نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ڈی ایس پی صدر وہاڑی ارسل کا قریبی دوست ہے۔ جس نے ارسل کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد دی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب، محکم صحت پر مشتمل کمیٹی بنادی ہے۔