پاکستان (جیوڈیسک) امیر جماعالدعو پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے بوکھلا کر مقبوضہ کشمیر میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام جیسی مذموم حرکتیں کر رہی ہے۔ کراچی میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کی بھارت سے بیک چینل ڈپلومیسی شروع کرنے کی باتوں سے کشمیریوں کا اعتماد مجروح ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری مایوس ہوئے لیکن انہوں نے ان مشکل حالات سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی تحریک کو سیاسی سطح پر مضبوط کر لیا ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ تجارت، دوستی اور دیگر معاملات کی آڑ میں بھارت کی پاکستان اور کشمیر دشمنی کو دبایا نہیں جاسکتا۔
آج پاکستان جس معاشی و توانائی کے بحران کاشکار ہے اس کا اصل ذمہ دار بھارت ہے۔ نواز شریف اور اس کے ساتھی بھارت سے تجارت اور دوستی بڑھانے سے پہلے من موہن سنگھ سے پاکستان کو بنجر بنانے کے منصوبے، 62 ڈیموںکا جواب لیں۔ سابق حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو معاشرتی، معاشی و سماجی سطح پر تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہیں۔