اپوزیشن نے بلدیاتی نظام کیلئے پنجاب حکومت کا مجوزہ مسودہ قانون مسترد کر دیا

Mian Mehmood ur Rashid

Mian Mehmood ur Rashid

پنجاب (جیوڈیسک) اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس دن بلدیاتی نظام کا بل پیش ہو گا، اپوزیشن سیاہ پٹیاں باندھے گی۔ میاں محمود الرشید نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی نظام پر غیر آئینی قانون سازی کا ازخود نوٹس لیں۔