پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما میڈم گوشی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی

چکوال : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما میڈم گوشی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو چودہ سالوں کے گند سے صاف کرنے میں وقت تو لگے گا عوام میڈیا اور تعلیم یافتہ لوگ حکومت سے تعاون کریں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ورثے میں جو مسائل ملے تھے۔

حکمران ان کو حل کرنے میں کوششیں کر رہے ہیں کیونکہ تمام اداروں کو سابقہ حکمرانوں نے تباہ کر دیا تھا اب آہستہ آہستہ ان کا قبلہ درست ہونا شروع ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف میں تمام صلاحیتیں موجود ہیں اور یہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوںگے۔