لندن میں مقیم سماجی و سیاسی شخصیت ہر دلعزیز ملک توقیر حسین جھامرہ شریف کی والدہ محترمہ رضا الٰہی سے انتقال کر گئیں

چکوال : لندن میں مقیم سماجی و سیاسی شخصیت ہر دلعزیز ملک توقیر حسین جھامرہ شریف کی والدہ محترمہ رضا الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کے نماز جنازہ میں عظیم بزرگ سیاسی شخصیت، مسلم لیگ (ن) کے راہنما ملک محمد اسلم اعوان سیتھی، کرنل (ر) حاجی ملک محمد اسلم جھامرہ، صوبیدار حاجی ملک انور، حاجی ملک فیاض حسین پہاڑ خان، مسلم لیگ (ن) سیتھی گروپ کے راہنما ملک ممتاز جھامرہ کے علاوہ دیگر جھامرہ شریف کے معززین، سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

ملک محمد گلستان اور ملک محمد بشیر سے اظہار تعزیت کیا۔ اس کے علاوہ کرنل ملک محمد عمران جھامرہ شریف، ملک قیصر اسلم جھامرہ، حاجی ملک رشید جھامرہ، ملک محمد اشرف وسنال، علاقہ ونہار کے ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن ملک محمد حفیظ دھرکنہ نے اُن کی رہائش گاہ پر جھامرہ شریف فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے اللہ تعالیٰ سے صبر و جمیل کی خصوصی دُعائیں کیں۔