جرمن اوپن ٹینس چیمپئن شپ، سیمی فائنل میں راجرر فیڈرر کو شکست

German Open Tennis

German Open Tennis

ہیمبرگ (جیوڈیسک) دفاعی چیمپئن روجر فیڈرر کو جرمن اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے میں سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر، ارجنٹائنی کوالیفائر فیڈریکو کے خلاف مدمقابل ہوئے۔

فیڈریکو نے سوئس سٹار فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں سات چھ اور سات چھ سے زیر کیا اور کیرئیر میں پہلی بار اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ فائنل میں فیڈریکو کا مقابلہ اطالوی کھلاڑی فیبیو سے ہو گا جو سیمی فائنل میں سپین کے نکولس المیگرو کو مات دے چکے ہیں۔