ہالی وڈ (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نئی فلم میں دو سپر ہیروز بیٹ مین اور سپر مین ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے۔سان ڈیاگو میں سالانہ کامک کنونشن کے دوران ڈائریکٹر زیک اسنائیڈرZack Snyder نے اعلان کیا کہ وہ گذشتہ ماہ ریلیز کی گئی سپرمین کی ہٹ فلم مین آف اسٹیل کا سیکوئل بنائیں گے۔
مین آف اسٹیل میں سپر مین بننے والے ہنری کے وِل cavill بھی کنونشن میں موجود تھے۔ زیک اسنائیڈر کے مطابق سیکوئل میں دو مشہور زمانہ کامک ہیروز سپرمین اور بیٹ مین کو یک جا کیا جائے گا۔ فلم کا اسکرپٹ تیار ہے، ہنری کے وِل ایک بار پھر سپر مین کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ بیٹ مین کا کردار ایمی ایڈمز نبھائیں گے۔