آوٹ آف فارم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ محمد حفیظ کا کھیل ختم ہو گیا، معین خان

Moin Khan

Moin Khan

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان نے کہا کہ اگر محمد حفیظ آوٹ آف فارم ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا کھیل ختم ہوگیا۔

کراچی میں ذرائع سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ ٹیم میں سلیکشن کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں، فارم اور فٹنس کی بنیاد پر کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا۔ البتہ انہوں نے واضح کیا کہ عدالتی حکم کے بعد ان کی کیا پوزیشن ہے، اس کا انہیں خود بھی علم نہیں۔