کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کے جانشین پر غور سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور عوام میں سازش کے تحت غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے۔
کہ ایم کیو ایم الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہے۔ الطاف حسین کے جانشین پر غور سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ان خبروں کا مقصد صرف اور صرف غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے لیکن اس طرح کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔