امریکی باکس آفس پر دی کنجیورنگ کا راج

The Conjuring

The Conjuring

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی باکس آفس پر اس ویک اینڈ پر راج رہا خوف اور دہشت کا۔ ہارر فلم دی کنجیورنگ The Conjuring ریلیز کے پہلے ہی ہفتے پہلے نمبر پر آ گئی۔ دی کنجیورنگ سچی کہانی پر مبنی فلم ہے جس کے نمایاں اداکاروں میں ویرو فرمیگا، پیٹرک ولسن اور للی ٹیلر شامل ہیں۔

مافوق الفطرت طاقتوں کے گرد گھومتی اس فلم نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں چار کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کما لیے۔ تین ہفتے تک مسلسل ٹاپ پررہنے والی اینی میٹڈ فلم Despicable Me 2 دوسرے نمبر پر رہی۔ 2010 میں بننے والی فلم کے اس نئے سیکوئل نے اس ہفتے باکس آفس پرڈھائی کروڑ ڈالر کمائے اوراب تک 28 کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔

اسی ہفتے ریلیز ہونیوالی ایک اور اینی میٹڈ فلم Turbo نے بھی خوب بزنس کیا۔ تیز دوڑنے کے شوقین ایک گھونگھے کے ایڈونچر کی کہانی فلم بینوں کو ایسی پسند آئی کے اس فلم نے پہلے تین دنوں میں ہی دو کروڑ ڈالر بٹور لیے۔