پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیل ملز کا ناکارہ پڑے بجلی کے پیداواری یونٹس کو فعال کرنے کیلئے کام کا آغاز۔ حکومت سے کے ای ایس سی کے رویے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان اسٹیل سعادت حسین چیمہ کی زیر صدارت ہفتے کو اسٹیل مل میں ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسٹیل مل کی اپنی بجلی کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اسٹیل مل نے تیس میگاواٹ اضافی بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیل مل کے پاس پچپن میگاواٹ کی تین ٹربائن موجود ہیں تاہم وقت پر ضروری دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث دو ٹربائن کئی برس سے ناکارہ پڑی ہیں۔ ترجمان پاکستان اسٹیل کے مطابق واجبات کی ادائیگی کی تجاویز پر مبنی مراسلہ کے ای ایس سی کو بھیج دیا گیا ہے۔ سی ای او پاکستان اسٹیل نے کے ای ایس سی سے کہا ہے کہ وہ اسٹیل مل کے 17 ہزار ملازمین کا روزگار دا پر نہ لگائے۔
پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے کے ای ایس سی کے رویے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں نئیسی ای او پاکستان اسٹیل کی زیر صدارت ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسٹیل مل کی اپنی بجلی کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان اسٹیل ملز کے ناکارہ پڑے بجلی کے پیداواری یونٹس کو فعال کرنے سیتیس میگاواٹ اضافی پیداوار شروع ہو گی۔