مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف آج تیسرے روز بھی ہڑتال

Occupied Kashmir

Occupied Kashmir

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ہلاکتوں کے خلاف آج تیسرے روز بھی ہڑتال ہے، جبکہ مظاہروں کو کنٹرول کرنے کیلیے کرفیو بھی جاری ہے وادی بھر میں تما م کاروباری مراکز بند ہیں۔ سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے۔ ہڑتال کی کال کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

تاہم بعد میں ہٹا لیا گیا۔ لیکن وادی کی گلیوں اور سڑکوں پر بھاری نفری تعینات ہے۔ ضلع رمبان میں جمعرات کو بھارتی پیرا ملٹری فورس نے مظاہرین پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو شہید کر دیا تھا، مظاہرین، بھارتی فورسز کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔