کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ حضرت بی بی زینب کے مزار پر حملے کے خلاف تمام مکاتب فکر کے علما کو میدان میں آکر بھرپور احتجاج کرنا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے معروف شیعہ عالم دین علامہ عباس کمیلی سے فون پر گفتگو میں کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ انہوں نے سنی ہونے کے باوجود ہمیشہ اہل تشیع حضرات پر مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
ایم کیو ایم اور الطاف حسین شیعہ سنی فسادات کی سازش میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے رہے جس کی پاداش میں ان کے اور ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ تمام ترسازشوں کے باوجود وہ اتحاد بین المسلمین، اتحاد بین المذاہب، مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مشن پر گامزن ہیں۔