پشاور : شام میں مزارات کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Peshawar

Peshawar

پشاور امامیہ رابطہ کونسل خیبر پختونخوا نے شام میں حضرت بی بی زینب کے روضے پر حملے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ امامیہ رابطہ کونسل کے مظا ہرے میں علامہ ارشاد حسین خلیلی، علامہ عابد حسین شاکری اور دوسرے رہنماوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے امریکا اور اقوام متحدہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جس پر احتجا جی نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے خطا ب کرتے ہوئے علامہ عابد حسین شاکری نے حکومت اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ آل رسول اور جلیل القدر صحا بہ کرام کے مزارات کی بے حرمتی کر نے والوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے۔