کوئٹہ : ایف سی کی کارروائی، مشتبہ کیمیکل، ڈیٹونیٹرز برآمد، ایک ملزم گرفتار

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فرنٹیئر کور نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں مشتبہ کیمیکل، بڑی تعداد میں ڈیٹو نیٹرز اور دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کر لیں، کارروائی میں ایک ملزم بھی گرفتار کر لیاگیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں ترین روڈ پر ایک مشتبہ گاڑی کو روکا، تلاشی کے دوران گاڑی سے 350 کلو پوٹاشیم کلوریٹ برآمد کر لیا گیا۔

گاڑی سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ بعد میں ملزم کی نشاندہی پر مشرقی بائی پاس پر ایک مکان سے 20 میٹر پراما کارڈ، 119 ڈیٹونیٹر، 15 واکی ٹاکی، 4 ریمورٹ ڈیوائس، 2 بیٹریاں اور ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔