مظفر آباد (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔ تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی کے دو ارکان محمد حسین سرگلہ اور ماجد خان نے جمع کرائی۔
عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری کے لئے آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس تین سے سات دن میں بلانا ضروری ہے۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اپوزیشن کی طرف سے متبادل وزیر اعظم کے طور پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔