چمن بائی پاس پر پولیس لائن کے قریب دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Chaman

Chaman

چمن (جیوڈیسک) چمن بائی پاس پر پولیس لائن کے قریب بم دھماکے سے پولیس لائن کی دیوار گر گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق چمن بائی پاس پر واقع پولیس لائن کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے باعث پولیس لائن کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچا۔

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکہ خیز مواد ٹین کے ڈبے میں رکھا گیا تھا دھماکے سے چمن شہر لرز اٹھا ، دھماکے کے بعد لیویز اور پولیس نے علاقے کو گہرے میں لے لیا، تاہم دھماکے کی کسی گروپ نے زمہ داری نہیں لیا، پولیس لائن کے ساتھ گزشتہ تین مہینوں کے دوران یہ تیسرا دھماکہ ہے۔