لاہور امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو کھل کر مصر میں فوج کشی کی مخالفت کرنی چاہیے،کل کو ہو سکتا ہے کہ ان کی حکومت پھر فوجی بغاوت کی زد میں آ جائے۔لاہور میں مصری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دئیے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی حکومت پر پرویز مشرف نے شب خون مارا تھا۔
انہیں اب امریکہ کی حمایت کی بجائے جمہوریت کے حق میں بیان دینا چاہیے۔ سید منور حسن کا کہنا تھا کہ آئی جے آئی کے تحت میاں نواز شریف کی حکومت جھوٹ تھی جس کا پول دس سال بعد کھلا ہے،حالیہ انتخابات کے نتائج کا پول تو ابھی سے کھلنا شروع ہو گیا ہے۔