کالا باغ ڈیم صوبوں کی مشاروت کے بغیر نہیں بن سکتا پرویز خٹک

Pervez Khattak

Pervez Khattak

خیبر پختونخوا (جیوڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے وہ کالا باغ ڈیم کے کل بھی مخالف تھے اور آج بھی کہتے ہیں یہ ڈیم صوبوں کی مشاروت کے بغیر نہیں بن سکتا نوشہرہ میں ذرائع سے بات چیت میں وزیر اعلی خیبر پختون خوا کا کہنا تھا توانائی بحران کے خاتمے کے لیے کالا باغ ڈیم جیسے متناع منصوبوں پروقت ضائع کرنیکے بجائے بھاشا ڈیم پرکام تیز کرنا چاہیئے۔

پرویز خٹک نے کہا صوبائی حکومت اگلے ہفتے اکیس سو میگاواٹ بجلی کے پیدوار کیلیے قومی اور بین الاقوامی ٹینڈر طلب کر رہی ہے، جس میں پن بجلی، شمسی توانائی اور ہوا سے بننے والی بجلی کی منصوبے شامل ہیں۔

انھوں نے کہا صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا وعدہ جلد پورا ہورہا ہے، لوکل گورنمنٹ آڈینینس کا از سرنو جائزہ لے کر نیا قانون بنایا جارہا ہے، صوبائی حکومت ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں بائیس اگست تک ترقیاتی کام نہیں کریگی۔