کابل (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کابل میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی ، حامد کرزئی کو وزیراعظم نواز شریف کا پیغام پہنچایا اور دورہ پاکستان کی دعوت دی۔سرکاری ٹی وی کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان صدر حامد کرزئی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ اس سے قبل سرتاج عزیز افغان وزیر خارجہ زلمے رسول اور افغان وزیر تجارت انوار الحق ہادی سے کابل میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
بعد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنا چاہتا ہے ، تجارت میں اضافہ دونوں ممالک کے لئے خوشحالی لائے گا۔انھوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لئے مخلصانہ کوششیں کررہا ہے۔
مشیر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں کررہا ہے اورطالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی میں پاکستان کی مدد درکار ہوئی تو پاکستان مدد کرے گا۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنا چاہتا ہے اور باہمی تجارت سے دونوں ممالک میں خوشحالی آئے گی۔