ن لیگ شکست کے خوف کی وجہ سے غیرجماعتی بلدیاتی الیکشن چاہتی ہے، پی ٹی آئی

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ عبرتناک شکست کے خوف کی وجہ سے (ن) لیگ بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کروانا چاہتی ہے لیکن ہم اسمبلی کے اندر ہی نہیں باہر بھی اسکی بھرپور مزاحمت کریں گے۔ وہ کریم مارکیٹ میں یوسی 109 کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔

میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کمزور اپوزیشن نہیں حکمرانوں کی طاقت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ (ن) لیگ کو بلدیاتی انتخابات میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں اپنا صفایا نظر آرہا ہے اس لئے کونسلرز کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر کروانا چاہتی ہے میاں محمو دالرشید نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی اور (ن) لیگ والے جانتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں ان کا صفایا ہو جائے گا۔