حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں اناڑی ڈاکو پہلی ہی واردات میں پکڑے گئے۔ رادھے اور اس کے ساتھی کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ دونوں ڈاکو اپنے ساتھیوں سمیت حیدرآباد کے علاقے رانی باغ سے اپنے شکار کا پیچھا کر رہے تھے اور کینٹ میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔
صفدر کے شور مچانے پر اناڑی ڈاکووں کے دو ساتھی تو فرار ہو گئے لیکن یہ دونوں دھرلیے گئے۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو دیکھ کر وارداتیں شروع کیں، پہلی واردات میں پکڑے گئے، پرس چھین رہے تھے موٹر سائیکل کا الزام لگایا جا رہا ہے۔